کینڈی : اہم مقابلے میں سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
یہ میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 56 جبکہ مچل مارش نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
سری لنکا کے بولرز نے بہترین کارکردگی دکھائی، ونندو ہسارنگا نے 3 اور دشمانتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 181 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کرلیا اور گروپ بی سے سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
سری لنکا کی فتح میں پاتھم نسانکا کا کردار نمایاں رہا جنہوں نے 52 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز اسکور کیے، جس میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
ان کے ساتھ کوشل مینڈس نے 38 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔