ساتویں جماعت کے طالبعلم کی خود کشی، ٹیچر کو لکھے گئے خط میں رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات

09:53 PM, 16 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں نجی اسکول کے طالب علم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، طالب علم اسامہ کا اپنی ٹیچر کے نام لکھا گیاخط سامنے آ گیا۔

اسلام آباد کے نجی اسکول میں سولہ سالہ اسامہ نے والد کے پستول سے خود کو کلاس روم میں گولی ماری، اسکول کا پرنسپل اسامہ کو زخمی حالت میں پمز اسپتال لے کر پہنچا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسامہ کو ٹیچر سے محبت ہو گئی، جواب نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوا اور اپنی جان لے لی،،، اسامہ کے چھوٹے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی نے بریک ٹائم میں ایک خط دیکر اسے پرنسل کے پاس بھیجااور اس دوران خودکشی کر لی،،،،
نیٹ
پولیس نے دعویٰ کیا کہ خودکشی سے پہلے ٹیچر کے نام لکھا گیا مبینہ خط بھی مل گیاہے،،،فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ اسامہ کے کلاس فیلوز اور دوسرے دوستوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔۔۔۔۔

مزیدخبریں