ہیکرز نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کر کے پیغام جاری کر دیا

 ہیکرز نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کر کے پیغام جاری کر دیا

لاہور: ہیکرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی ہے، اور ویب سائٹ پر ایک پیغام بھی جاری کر دیا۔ 

تحریک انصاف کی ویب سائٹر پر ہیکرز نے اپنا نام ’ہنٹر گجر‘ بتایا ہے اور لکھا ہے کہ ”پاکستان تحریک انصاف میں تبدیلی آئے یا نہ آئے مگر ان کی ویب سائٹ میں تبدیلی آ گئی ہے، ہاں یار پاکستان میں کب آئے گی یہ بھی بتا دیںاور ہاں گو نواز گو تو چلا گیا، اب رو عمران رو، پاکستان زندہ بار
عموماً پاکستان اداروں اورسیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پر بھارتی ہیکرز حملے کرتے ہیں مگر تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے پیغام سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہی ہے۔