روس اور دیگر ممالک  کی  ایران سے متعلق امریکی اقدامات کی مذمت 

10:21 AM, 16 Jan, 2026

نیویارک :روس کے مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا ایران سے متعلق خوف و ہراس پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور طاقت کے استعمال کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

روسی مندوب نے کہا کہ بیرونی قوتیں موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے ایرانی شہریوں کی جان اور ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے روس کی پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں فرانس اور لیٹویا کے مندوبین نے ایران سے تمام گرفتار مظاہرین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں