اسلام آباد: عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وارنٹس پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی

10:38 AM, 16 Jan, 2026

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جج افضل مجوکہ نے اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی جواد طارق کو سخت ہدایات جاری کیں اور استفسار کیا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ ملزمان کو چاہے پاکستان، بھارت یا افغانستان سے گرفتار کیا جائے، اور پولیس کے پاس اس کے لیے صرف 24 گھنٹے ہیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ "مجھے نہیں معلوم دونوں سمندر پر ہیں یا آسمان پر۔"

عدالت نے وارنٹس پر عمل درآمد سے متعلق صبح 11 بجے تک رپورٹ طلب کر لی ہے اور سماعت میں اسی وقت تک وقفہ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں