پی آئی اے اور گارودا انڈونیشیا کا پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے اہم معاہدہ

10:55 AM, 16 Jan, 2026

کراچی :پی آئی اے نے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن 'گارودا' سے اہم معاہدہ طے کر لیا ہے۔

پی آئی اے اور گارودا کے درمیان کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط ہوئے ہیں، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں تک بلا تعطل اور آسان رسائی حاصل ہوگی۔ یہ معاہدہ جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور جولائی 2027 تک برقرار رہے گا۔

اس معاہدے کے تحت پاکستانی ایکسپورٹس کو جدہ اور کوالالمپور کے راستے جکارتہ اور دیگر بین الاقوامی شہروں تک پہنچایا جائے گا۔ مزید برآں، سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کے لیے بھی کارگو کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے شنگھائی، گوانگزو، سیول اور آسٹریلیا کی مارکیٹوں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، اس معاہدے کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور فضائی کارگو کے کاروبار کو آسان اور وسیع بنانا ہے، جبکہ برآمد کنندگان اور مال بردار ایجنٹس کے لیے مسابقتی نرخ اور ترجیحی بنیادوں پر کارگو کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے۔

مزیدخبریں