احتجاج اور انتشار عوامی خدمت نہیں، پنجاب میں کام جاری:عظمیٰ بخاری

02:33 PM, 16 Jan, 2026

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کی سیاست کرنے والے سیاسی بونے ہیں اور ان سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، کیونکہ ان کا اوڑھنا بچھونا احتجاج اور انتشار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاست خدمت کا نام ہے، ہر ماہ سڑکوں پر مظاہرے نہیں ہوتے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی گراؤنڈ سطح پر نظر آ رہی ہے، اور مریم نواز کی کارکردگی کا معیار منصوبوں کی شفافیت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں