وزیر اعظم سرخرو ہوں گے:خواجہ آصف

07:57 PM, 16 Jul, 2017

سیالکوٹ : وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران حزب اختلاف کی تمام تر کوششوں کے باوجود وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سرخرو ہوں گے ، پاکستان دشمن قوتین گوادر اور سی پیک منصوبے پر بری طرح اثر انداز ہونے کے لئے اپوزیشن کا استعمال کر رہی ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے اور انہی کی قیادت میں ملک کو معاشی طاقت بنائیں گے اور وزیر اعظم ہر امتحان میں کامیاب ہوں گے۔ وزیر اعظم کے خلاف بظاہر متحد نظر آنے والی اپوزیشن جماعتیں بھی بظاہر اختلافات کا شکار نظر آرہی ہیں قومی اسمبلی میں استعفے جمع کرانے والے سیاست دان اب وزیر اعظم پاکستان سے استعفیٰ طلب کر رہے ہیں۔

حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں ۔ کچھ جماعتیں انتخابات کا مطالبہ اور چند وزیر اعظم کا استعفیٰ طلب کر رہی ہیں جوکہ ان کے مفادات کی جنگ کو ظاہر کرتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں