آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند گرہن ہو گا

 آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاند گرہن ہو گا
کیپشن: 17 جولائی بدھ کی رات ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اے ایف پی

کراچی: آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا جو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کی جانب سے چاند گرہن کے حوالے سے جاری پیش گوئی کے مطابق چاند گرہن کا آغاز (منگل) 16 جولائی کو رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہو گا۔ 17 جولائی بدھ کی رات ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا جبکہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ پر محیط ہو گا۔ پاکستان بھر کے علاوہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، ساؤتھ ونارتھ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کے مطابق اس سے قبل 6 جنوری کو ہونے والے سورج گرہن اور 21 جنوری کو ہونے والے چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیے تاہم رواں سال کے اختتامی ماہ 26 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہو گا جو پاکستان میں بھی دکھائی دے گا۔