پاکستان میں کورونا سے مزید 31 افراد جان سے گئے

08:24 AM, 16 Jul, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار پھر بڑھنے لگے ، مزید 31 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 327 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 37 ہزار 690 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 6.17 فیصد رہی ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ ، 83 ہزار 719 تک پہنچ چکی ہے ۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم (ڈیلٹا) ویرینٹ کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے ۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 2.1 ریکارڈ کی گئی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 5.4، راولپنڈی میں 5.4، فیصل آباد میں1.7، بہاولپور میں 3.0 اور ملتان میں 4.0 ریکارڈ کی گئی۔

18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسینیشن لگوانا ناگزیر ہے ۔ صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں میں 118 موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 307,128 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی ۔

پنجاب بھر میں اب تک ٹوٹل 11،573،307 شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 349,475 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 329,344 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہی ۔

صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9,275 ہو گئی۔ گزشتہ روز لاہور میں 1 ہلاکت سمیت صوبہ بھر میں کل 4 اموات جس کے بعد صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد10,856 ہو گئی۔

مزیدخبریں