کورونا وائرس کے ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ نے انڈونیشیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

کورونا وائرس کے ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ نے انڈونیشیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

جکارتہ: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ نے انڈونیشیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی مختلف عمارتوں میں قرنطینہ مراکز بنا کر طبی عملے کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس موذی وباءسے محفوظ رہ سکیں۔ 
دوسری جانب سنگاپور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ماہ میں سب سے زیادہ 56 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آج سے پانچ روز کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں فرانس میں عوامی مقامات پر ویکسین پاس ساتھ رکھنے کی شرائط کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور اس دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا جس پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔