حکومت کا "میرا گھر سکیم" کو نئی شکل دینے کا فیصلہ 

حکومت کا
سورس: File

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت "میرا گھر سکیم" کو نئی شکل دے رہی ہے اور جس میں کسی کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔

وزیر خزانہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم اگلے ہفتے اس حوالے سے درپیش مسائل حل کر لیں گے۔ بہت سے لوگ مجھ سے رابطہ کررہے ہیں کہ "میرا گھر اسکیم" میں ان کے قرضے منظور ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے رقم خرچ کی۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس اسکیم کو نئی شکل دے رہے ہیں اور کسی کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ہم اگلے ہفتے کےدوران مسائل حل کر لیں گے۔

مصنف کے بارے میں