بالی وڈ کی مشہور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں پہلےبچے کی پیدائش

12:14 PM, 16 Jul, 2025

ممبئی :  بالی وڈ کی مشہور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کو ایک خوبصورت بیٹی کی نعمت ملی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی شام کیارا ایڈوانی نے ممبئی کے ریلائنس ہسپتال میں نارمل ڈیلیوری کے ذریعے بیٹی کو جنم دیا۔ ماں اور بچی دونوں خیریت سے ہیں اور مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ تاہم جوڑے کی جانب سے اب تک بچی کی پیدائش کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان یا سوشل میڈیا پوسٹ سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی 7 فروری 2023 کو ہوئی تھی، اور رواں سال فروری میں دونوں نے انسٹاگرام پر بچے کی آمد کی خوشخبری ایک دلکش پوسٹ کے ذریعے دی تھی، جس میں وہ ننھے موزے پکڑے ہوئے نظر آئے تھے اور کیپشن میں لکھا تھا: "ہماری زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ جلد آنے والا ہے۔"

مداحوں کی جانب سے جوڑے کو نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں