سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی، چاندی کی قیمت مستحکم

06:31 PM, 16 Jul, 2025

کراچی:پاکستان میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 4014 روپے پر مستحکم رہی ہے اور اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔

مزیدخبریں