الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی

08:01 PM, 16 Jul, 2025

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے ترمیم شدہ پارٹی پوزیشن کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی فہرست کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پیپلز پارٹی کی ایک ایک خواتین نشست منسوخ کر دی گئی ہے۔ جے یو آئی (ف) کی رکن بلقیس بی بی، پیپلز پارٹی کی ساجدہ تبسیم اور اقلیتی رکن گرل پال کے کامیابی کے نوٹیفکیشن واپس لے لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کو ایک نئی خواتین نشست الاٹ کر دی گئی ہے اور سیدہ ثونیا حسین کے نام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے درمیان ایک مخصوص نشست کے لیے قرعہ اندازی (ٹاس) کی جائے گی۔

ترمیم شدہ پوزیشن کے بعد مخصوص نشستوں کی تقسیم یوں ہے:

جے یو آئی (ف): 9 نشستیں
ن لیگ: 9 نشستیں
پیپلز پارٹی: 5 نشستیں
اے این پی: 1 نشست
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز: 1 نشست

مزیدخبریں