یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکم، 31 جولائی تک تمام کام روک دیے جائیں:وزیر اعظم کی ہدایت

10:27 PM, 16 Jul, 2025

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں 31 جولائی تک بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی سربراہی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔

اجلاس میں ملازمین کے لیے منصفانہ اور مالی طور پر قابلِ عمل وی ایس ایس (ویلنٹری سویلین سروس) پلان پر غور کیا گیا اور کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نج کاری کے لیے کمیشن سے مشاورت کی سفارش کی۔

کمیٹی نے اثاثہ جات کی فروخت کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک سب کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ سفارشات وزیرِ اعظم کو پیش کی جائیں گی تاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کی ریلیف کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں