اسلام آباد :صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔
منظور کی گئی سمریوں میں اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔
صدرِ مملکت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کر لیا، جبکہ ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی۔
یہ تمام فیصلے وزیراعظم کی سفارش پر صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد عمل میں آئے ہیں۔