ممبئی :بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافے پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ خواتین کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 2010 کے بعد بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں خواتین کے خلاف جرائم کی بڑھتی شرح، قانونی نظام کے چیلنجز اور تحفظ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر ماہرین اور انسانی حقوق کے حلقے خواتین کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی اور جرائم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔