عارفوالہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے طلباء کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ طلباء کو ضرورت کے مطابق لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹس بھی دیے جائیں گے۔
عارفوالہ میں نوازشریف سکول آف ایمیننس کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے 49 ہزار سرکاری سکولوں میں سے 10 ہزار سکول اپ گریڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ہر تحصیل میں نوازشریف سکول آف ایمیننس قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں رہنے والا ہر شہری ان کی ذمہ داری ہے اور 13 کروڑ عوام کی خدمت کا سفر آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے میں بہتری، طلباء کو جدید سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔