مولانا کو اپنے مؤقف کی وضاحت کرنی چاہیے:خالد مقبول صدیقی کا  رد عمل

03:22 PM, 16 Jul, 2026

کراچی :سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کو اپنے مؤقف کی وضاحت کرنی چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انہیں یقین ہے مولانا فضل الرحمان اپنے بیان کے حوالے سے قوم کو مطمئن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ ان کے الفاظ اور بیانات کس طرح پیش کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ کون سا بیانیہ دشمن ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اور کون سی باتیں شہ سرخیوں کا حصہ بن سکتی ہیں۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کے دفاع کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام میں بھی کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان کی عزت اور وقار کے تحفظ میں پاک افواج کا اہم کردار ہے۔

مزیدخبریں