شہدا قوم کا فخر ہیں، ان کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: گورنر سندھ نہال ہاشمی

04:46 PM, 16 Jul, 2026

کراچی :گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شہدا قوم کا فخر ہیں اور ان کی عزت و احترام ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ شہدا کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید کا مرتبہ بہت اعلیٰ اور افضل ہے، کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ شہدا نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ شہید کی توہین ملک کی توہین ہے۔ ہمیں اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے، جن کی قربانیوں کی بدولت ملک کا دفاع مضبوط ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مال دینا آسان ہے لیکن جان دینا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان اپنے الفاظ واپس لیں گے اور شہدا کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

مزیدخبریں