ورلڈ کپ 2026: کیپ ورڈی، وہ واحد ٹیم  جسے فائنلسٹ مقررہ وقت میں نہ ہرا سکی

06:46 PM, 16 Jul, 2026

تحریر:عنشہ عمران

صرف 5 لاکھ سے کچھ زیادہ آبادی والےایک چھوتے سے جزیرے "کیپ ورڈی"(Cabo Verde) نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی غیر معمولی کارگردگی  سے ایک ایسا تاریخی باب رقم کردیا ہے جو کھیلو ں کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حرفوں سے لکھا جائے گا۔"بلیو شارکس " کے نام سے مشہور اس ٹیم نے فٹبال کی دو عظیم ترین سپر پاورز "سپین" اور "ارجنٹائن" کے خلاف جو کھیل پیش کیا ، اس نے    ثابت کردیا کہ عزم اور بہترین حکمت عملی  کے سامنے بڑا سے بڑا حریف بھی بے بس ہوسکتا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کی سب سے حیرت انگیزاور تاریخی حقیقت یہ ہے کہ  کیپ ورڈی پورے ورلڈ کپ کی وہ واحد ٹیم بن کر ابھری جسے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں( سپین اور ارجنٹائن) میں سے کوئی بھی مقررہ وقت(90 منٹ کے کھیل)میں شکست نہ دے سکی۔

سپین کے خلاف دیوار چین(0-0)
گروپ مرحلے میں کیپ ورڈی کا مقابلہ فٹ بال جائنٹ اسپین سے ہوا،تو سب کو لگا کہ اسپین یہ میچ یکطرفہ اور آسانی سے جیت جائے گا۔لیکن کیپ ورڈی نے شاندار ڈسپلن اور بہترین دفائی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی سٹرائیکرزکو بے بس کردیا۔میچ مقررہ وقت میں 0-0 کی برابری پر ختم ہوا اور کیپ ورڈی نے دنیا کو حیران کردیا

ارجنٹائن کو ناک چنے چبوادیے(اضافی وقت میں 3-2)
راؤنڈ آف 32 ایک انتہائی سنسنی کیز ناک آؤٹ معرکے میں ان کا مقابلہ دفاعی ورلڈ کپ چیمپین ارجنٹائن سے تھا۔ یہاں کیپ ورڈی نے جو فولادی اعصاب دکھائے،وہ ورلڈ کپ کا خاصہ بن گئے
1) لیونل میسی کے پہلے گول کے بعد  بھی کیپ ورڈی نے ہمت نہیں ہاری اور بہترین تال میل کے ساتھ اسکور 1-1 برابر کر دیا۔
2)جب ارجنٹائن نے دوسرا گول کیا، تو کیپ ورڈی نے سیکنڈوں میں ایک شاندار گول داغ کر اسکور پھر سے 2-2 کی برابری پر لا کر کھڑا کیا۔
3) ارجنٹائن کو مقررہ وقت (90 منٹ) میں قابو کرنے کے بعد،حریف ٹیم کو کیپ ورڈی پر  فتح حاصل کرنے کے لیے اضافی منٹ(Extra Time) کا سہارا لینا پڑا،جہاں ایک بد قسمت اون گول (Own Goal) کی جہ سے وہ بامشکل 3-2 سے جیت پائے۔

ایک ناقابل یقین اور تاریخی کارنامہ
اگرچہ کیپ ورڈی کا فائنل تک پہنچنے  کا سفر ناک آوٹ مرحلے میں   ختم ہوگیا،لیکن انھوں نے وہ تاریخی کامیابی حاصل کی جس کی کسی کو امید نہ تھی۔دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے خلاف مقررہ وقت میں ناقبل شکست رہ کر،اس چھوٹی سی قوم نے پوری دنیا کے دل    جیت لیے اور یہ  ثابت کردیا کہ کھیل کا اصل فیصلہ نام سے نہیں بلکہ میدان  میں دکھائے جانے والے بے مثال جذبے سے ہوتا ہے۔

نوٹ: neonews.pkاوراس کی پالیسی کا  کالم نگار/بلاگر کی رائے سے متفق ہونا  ضروری نہیں ہے .

تعارف:بلاگر(عنشہ عمران)  کمیونیکیشن سٹڈیز کی طالبہ ہیں اور سماجی امور پر گہری نظر رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں