کراچی :آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور مالیاتی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد آئندہ مالیاتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پالیسی ریٹ کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔
مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ سٹیٹ بینک جون 2024 سے اب تک مسلسل شرح سود میں کمی کرتا آ رہا ہے، اور گزشتہ آٹھ اجلاسوں میں مجموعی طور پر شرح سود میں 11 فیصد کی کمی کی جا چکی ہے۔