نیشنز ہاکی کپ : پاکستان کی پہلی کامیابی، جاپان کو 2-3 سے شکست

05:52 PM, 16 Jun, 2025

ملائیشیا: نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ یہ پاکستان کی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔

میچ کے آغاز میں جاپان نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں ہی یاماساکی کوجی اور ماتسوموتو کازوماسا کے گولز کی بدولت 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم قومی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا۔

پاکستان کی جانب سے علی غضنفر نے پہلے کوارٹر کے اختتام پر پہلا گول کیا، جبکہ رانا وحید نے تیسرے کوارٹر میں مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول چوتھے کوارٹر میں صفیان خان نے اسکور کیا، جس کے بعد جاپان کے پاس میچ بچانے کا موقع نہ رہا۔

پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں