تہران: ایران کی پارلیمنٹ میں صدر مسعود پزشکیان کے خطاب کے بعد پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔ یہ نعرے پاکستان کی اقوامِ متحدہ میں ایران کے مؤقف کی حمایت پر اظہارِ تشکر کے طور پر لگائے گئے۔
ایرانی اراکینِ پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس کے لیے نعرے بازی کی۔ یاد رہے کہ 14 جون کو اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا حل صرف پرامن طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔