میکسیکو:فٹبال ورلڈ کپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کئی اہم ٹیمیں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور میچز ڈرا پر ختم ہوئے۔
مصر اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکیں۔
دوسری جانب اسپین پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کیپ ورڈی کو شکست دینے میں ناکام رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان مقابلہ بھی دلچسپ رہا، دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول کر سکیں اور میچ برابر ہوگیا۔
ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی سنسنی خیز ثابت ہوا، جہاں دونوں ٹیموں نے دو، دو گول کیے اور مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔
ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں غیر متوقع نتائج کے باعث ٹیموں کی پوزیشن مزید دلچسپ ہو گئی ہے اور اگلے مرحلے کے لیے مقابلہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔