وزیراعظم کا بڑا اقدام، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی منظوری

12:25 PM, 16 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر اہم پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو منصوبے کی تفصیلات اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سولر منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

وزیراعظم نے منصوبے کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نگرانی کے لیے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا مؤثر نظام اختیار کیا جائے۔

اجلاس میں قابل تجدید توانائی کے فروغ اور گلگت بلتستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں