پنجاب کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی، عوامی ریلیف کے سفر کو جاری رکھنے کا عزم

01:15 PM, 16 Jun, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تیسرا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو ڈیفنس اور دیگر مدات میں سب سے زیادہ حصہ فراہم کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ این ایف سی شیئر کم ہونے کے باوجود حکومت پنجاب اپنے وسائل سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے عزم کو پورا کرنے کے لیے علالت کے دوران بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں میں شرکت کرتی رہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی خدمت اور ریلیف کا سفر آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا، جبکہ صوبے کی ترقی کے سفر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔

مزیدخبریں