جنوبی پنجاب کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں، حقائق دیکھیں: عظمیٰ بخاری کا علی گیلانی کو جواب

02:25 PM, 16 Jun, 2026

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی گیلانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب سیاست کے لیے کوئی اور کارڈ باقی نہ رہے تو جنوبی پنجاب کارڈ کھیلنا شروع کر دیا جاتا ہے، تاہم ایسی بلیک میلنگ یہاں نہیں چلے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یا تو آپ حقائق سے لاعلم ہیں یا جان بوجھ کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد سے نکل کر اور تعصب کی عینک اتار کر کبھی جنوبی پنجاب کا دورہ کریں، وہاں ترقیاتی کام نظر آئیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانات کے بجائے حقائق کی بنیاد پر بات ہونی چاہیے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

مزیدخبریں