جی سیون اجلاس، ٹرمپ اور امیر قطر کی ملاقات میں ایران معاہدہ زیر بحث

03:10 PM, 16 Jun, 2026

فرانس: جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ایران معاہدے سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ان کے خیال میں ایران کے ساتھ ایک منصفانہ ڈیل ہوئی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کر رہا اور نہ ہی کوئی رقم خرچ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے دوبارہ اپنا جوہری پروگرام شروع کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطر نے حالیہ معاملات کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا جس پر وہ خوش ہیں۔

امریکی صدر نے روس پر بھی زور دیا کہ وہ یوکرین کے ساتھ معاہدہ کرے تاکہ جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

مزیدخبریں