لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مالی مشکلات اور عالمی معاشی حالات کے باوجود صوبائی حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو بڑی مالی ادائیگیوں کے باوجود عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ عوامی ترقی اور ریلیف پر مرکوز ہے اور حکومت اپنی دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کی خوشحالی کو ترجیح دے رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ “امید کا بجٹ” ہے جس کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت گزشتہ برسوں کی طرح عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی اور تمام وسائل عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔