جلالپور بھٹیاں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی رشوت ستانی عروج پر پہنچ گئی

جلالپور بھٹیاں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی رشوت ستانی عروج پر پہنچ گئی

جلال پور بھٹیاں ( محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز سے )  جلال پور بھٹیاں کے علاقہ میں ٹریفک پولیس اہلکار دیہاڑیاں لگانے میں مصروف  ہوگئے ۔ شہریوں سے کاغذات چیک کرنے کے نام پر رقم بٹورنے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

ڈی پی او حافظ آباد کیپٹن (ر) بلال افتخار کا فوری ایکشن وحید یوسف اے ایس آئی اور محمد ریاض کانسٹیبل معطل کر دیے گئے ۔ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، واقعے میں ملوث دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے. ایس ڈی پی او صدر راجہ حسیب کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے.
 
 
 

 

 
 

 
 
یوسف اے ایس آئی اور ریاض کانسٹیبل