پہلا ٹی 20 : پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست

09:40 AM, 16 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 92 رنز کا ہدف دیا، جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی، جہاں اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز بغیر کسی اسکور کے پویلین واپس لوٹ گئے۔ عرفان خان صرف ایک رن بنا سکے، جبکہ کپتان سلمان آغا نے 18 رنز کی مزاحمت کی۔ شاداب خان، خوشدل شاہ اور دیگر بیٹرز بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے جیکب ڈفی نے 4، جمی نیشن نے 3، ایش سودھی نے 2 اور فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں ٹم سیفرٹ کی 44 رنز کی جارحانہ اننگز اور فن ایلن کی 29 رنز کی مزاحمت نے نیوزی لینڈ کو آسان فتح دلائی۔

مزیدخبریں