حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر : مسافر کوچ کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق

11:12 AM, 16 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر:آزاد کشمیر کے علاقے پرتھاں زیارت میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ حویلی کہوٹہ کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر کوچ کہوٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی اور بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کہوٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عبدالرؤف، شیرباز، خورشید اور خالد حسین شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں