کراچی میں تیل چوری کا انوکھا طریقہ، 8 ملزمان دھر لیے گئے

05:23 PM, 16 Mar, 2025

کراچی: پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق یہ کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی، جس کے دوران زمان ٹاؤن سے کروڈ آئل سے بھرا ایک ٹینکر بھی برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے ایک گودام کرائے پر لے کر وہاں کھدائی کے ذریعے سرنگ بنائی تھی، جس کے ذریعے تیل چوری کیا جارہا تھا۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار لیٹر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے سرکاری مدعیت میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
 

مزیدخبریں