واشنگٹن: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا مبینہ طور پر اپنے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق کمپنی اپنے کل ملازمین کے تقریباً 20 فیصد یعنی تقریباً 16 ہزار افراد کو نوکری سے نکالنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
یہ برطرفیاں 2022 کے بعد سے میٹا کی سب سے بڑی ہوں گی، کیونکہ 2022 میں کمپنی نے تقریباً 11 ہزار اور 2023 میں 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا۔
دو سینئر ملازمین نے بزنس انسائیڈر کو بتایا کہ برطرفیوں کا عمل ایک ماہ کے اندر شروع ہو سکتا ہے۔