فرانسیسی صدر کا آبنائے ہرمز کی آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ

12:30 PM, 16 Mar, 2026

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

میکرون نے زور دیا کہ حملے فوری طور پر بند کیے جائیں اور آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جلد بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیا سیاسی اور سکیورٹی فریم ورک سب کے لیے امن اور سلامتی یقینی بنا سکتا ہے اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔

مزیدخبریں