اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کے موقع پر بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر تمام وفاقی ملازمین کو عید کی تعطیلات سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق، عید الفطر 2026 کے پیشِ نظر ملازمین کی معاشی ضروریات اور عید کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شریک ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایات موصول ہوتے ہی تمام وفاقی سرکاری محکموں میں تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کے لیے انتظامی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کا عید پیکیج: وفاقی ملازمین کو چھٹیوں سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا حکم
07:55 PM, 16 Mar, 2026