ملک بھر میں بادلوں کے ڈیرے، کل سے 25 مارچ تک طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان

08:53 PM, 16 Mar, 2026

اسلام آباد : این ڈی ایم اے (NDMA) نے ملک میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے باعث کل بروز منگل سے 25 مارچ تک پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا قوی امکان ہے۔
    پنجاب و اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں تیز آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان اور بہاولپور میں بھی بادل برسیں گے۔    خیبرپختونخوا و شمالی علاقہ جات: کے پی کے کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں 23 مارچ تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سندھ میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا، تاہم کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو 'ہائی الرٹ' رہنے کا حکم دیتے ہوئے شہریوں کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران بجلی کے کھمبوں، درختوں اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔خراب موسم کے دوران غیر ضروری اور طویل سفر سے مکمل گریز کریں۔

مزیدخبریں