چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے 7کھلاڑی لندن روانہ

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے 7کھلاڑی لندن روانہ

لاہور:ویسٹ انڈیز سے سیریز جیتنےکے بعد شاہین اگلے ٹارگٹ کی جانب بڑھ گئے ۔ ویسٹ انڈیز میں تاریخ رقم کر نے کے بعد شاہینوں نے لندن کی اُڑان بھر لی۔  چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے 7کھلاڑی لاہور ائیر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔لندن جانے والے کھلاڑیوں میں عمراکمل، شعیب ملک، محمد حفیظ، فخر زمان، عماد وسیم، جنید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں ۔
ون ڈے کپتان سرفراز احمد سمیت 8کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے ہی انگلینڈ پہنچیں گےجبکہ مصباح الحق اور دیگر کھلاڑی پاکستان آجائیں گے۔ یونس خان 6دن لندن میں قیام کریں گے۔ وہ جمعرات کو لندن میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
گرین شرٹس 27 مئی کو بنگلہ دیش جبکہ 28 مئی کو آسٹریلیا کےساتھ پریکٹس میچ کھیلیں گے ۔  ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 4جون کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا۔

مصنف کے بارے میں