بھارتی خاتون نے گرفتار شوہر کے ساتھ رہنے کیلئے اپنی گرفتاری دیدی

بھارتی خاتون نے گرفتار شوہر کے ساتھ رہنے کیلئے اپنی گرفتاری دیدی

احمد آباد :بھارتی شہر احمد آباد میں بیوی اور شوہر کی محبت کی لازوال کہانی سامنے آگئی خاتون نے گرفتار شوہر کے پاس رہنے کیلئے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد کی 21سالہ چاندنی ملک نے پہلے اپنے شوہر محمود ملک کو گرفتار کرایا مگر جب جدائی برداشت نہ کر سکی تو اسی تھانے میں جا کر قید ہونے کیلئے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون نے تھانے آکر ہنگامہ برپا کیا اور شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں خودکشی کی دھمکی دیتی رہی۔اگر مجھے شوہر کیساتھ رہنے کی اجازت نہ دی گئی تو خودکشی کر لوں گی۔پولیس کے مطابق ایسی صورت حال میں ہمارے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا بجائے اس کے کہ خاتون کو کسی انتہائی قدم سے روکا جائے ۔
چاندی اور محمود کی شادی 2014ءمیں ہوئی جس کے کچھ عرصہ بعد آپسی جھگڑے شروع ہو گئے اور پھر ایک روز خاتون نے اپنے شوہر اور سسرالیوں پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کر کے گرفتار کر ادیا بات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ خاتون نے چند روز قبل عدالت میں بھی ایک درخواست دائر کی جس میں تشدد کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔
پولیس کے مطابق چاندی کی درخواست پر ا س کے شوہر اور سسرالیوں کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں سسرالیوں کو رہا کر دیا گیا تھا مگر گزشتہ روز خاتون نے تھانے آکر ہنگامہ برپا کیا اور مطالبہ کیا کہ اسے بھی اپنے شوہر کیساتھ ہی رہنا ہے چاہے وہ جگہ کائی لاک اپ ہی کیوں نہ ہو۔دونوں کو د و راتیں تھانے میں رکھا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں