سام سنگ اپنا کم قیمت سمارٹ فون ”زی فور“ لے آیا

سئیول : مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی ”سام سنگ “ نے اپنا کم قیمت نیا سمارٹ فون ”زی فور “ متعارف کرا دیا ہے، جو کہ اب تک ترقی پذیر ممالک کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

سام سنگ اپنا کم قیمت سمارٹ فون ”زی فور“ لے آیا

سئیول : مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی ”سام سنگ “ نے اپنا کم قیمت نیا سمارٹ فون ”زی فور “ متعارف کرا دیا ہے، جو کہ اینڈرائیڈ کے بجائے سام سنگ کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ّّٹیزین پر مشتمل ہوگا۔

کمپنیکے مطابق اس فون میں کواڈ کور پراسیسر، ایک جی بی یم، 4.5 انچ کی اسکرین اور 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔جبکہ یہ پہلی بار سمارٹ فون خریدنے والے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کہ سادہ ڈیوائس اور ایل ٹی ای کنکٹیویٹی چاہتے ہیں۔ان فونز کی خاص بات سام سنگ کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ٹیزین ہے۔
سام سنگ ایک کامیاب سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کی خواہشمند ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سیریز کے فون میں اس کا تجربہ کیا جاتا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فلیگ شپ فونز میں اینڈرائیڈ کو برقرار رکھے گی مگر بتدریج ٹیزین پر مشتمل فونز کو ترقی پذیر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔یہ نیا اسمارٹ فون زی فور بھی سب سے پہلے انڈیا میں رواں ماہ سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد یہ دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔سام سنگ نے اس کی قیمت تو نہیں بتائی مگر اس کے فیچرز سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ 10 سے 12 ہزار پاکستانی روپے تک عام دستیاب ہوگا ۔