ایپل نے دو ہزار پچیس تک فائیو جی موڈم متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

ایپل نے دو ہزار پچیس تک فائیو جی موڈم متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by Apple

نیویارک : دنیا کی بڑی جائنٹ ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون نے اعلان کیا ہے کہ وہ  دو ہزار پچیس سے قبل فائیو جی موڈم متعارف نہیں کرا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی طرف سفر کے دوران فائیو جی ٹیکنالوجی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ایپل کمپنی فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس موڈم تیار کرنے میں مصروف ہے ۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ہم اس جلد از جلد فائیو جی موڈم تیار کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ، دو ہزار پچیس سے قبل فائیو جی موڈم متعارف کروانا ممکن نہیں ہے ۔