پی ٹی آئی کارکن کی کورونا سے وفات، وزیراعظم دل گرفتہ، افسوس کا اظہار  

PTI worker dies in Corona, PM Imran Khan heartbroken
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن زاہد مہمند کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آرئی کارکن زاہد مہمند گزشتہ روز کورونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے زاہد مہمند کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے ایک بے لوث کارکن کو کھو دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے زاہد مہمند کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور خصوصی ہمدردی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر مزید 76 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

6378f3576902d2618ab160df6df57a76

اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 30 ہزار 402 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 379 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.82 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 سے تجاوز کر چکی ہے۔