پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کر دی

03:38 PM, 16 May, 2023

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دو دن بعد چھوتی بلند ترین چوٹی لوٹسے بھی سر کر لی۔ نائلہ کیانی نے 8516 میٹر بلند چوٹی لوٹسے کو نیپالی وقت کے مطابق آٹھ بج کر تیرہ منٹ پر سر کیا۔

نائلہ کیانی نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرکے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کر کے نائلہ کیانی نے بتا یا کہ وہ 2023 میں ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والی پہلی بین الاقوامی خاتون بن گئی ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل  نائلہ کیانی نے 8091 میٹر اونچی اور دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پرنا کو سر کرکے نئی تاریخ رقم کی تھی۔ نائلہ کیانی نے ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپرنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔  

مزیدخبریں