اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معرکۂ حق میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ صدر زرداری خود شہید کے گھر پہنچے اور والد سمیت خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، پوری قوم ان کی احسان مند ہے۔"
آصف علی زرداری نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے عثمان یوسف شہید کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔"