دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

12:13 PM, 16 May, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، لیکن پاکستان کو اپنے اقتصادی ماڈل کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہوگا۔

گرین گونگ سکوک کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آج یوم تشکر جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس کا آغاز ملک بھر میں خوشی کی فضا کے ساتھ ہوا ہے، اسی دوران پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے بلند ترین سطح پر بند ہو کر ایک اور کامیابی حاصل کی۔

محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت ردِعمل آیا ہے۔ دنیا اب پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام پر اعتماد کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ بجٹ پر کام جاری ہے، جس کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ کے حوالے سے کام جاری ہے۔

مزیدخبریں