کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونا 772 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 3177 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔
ماہرین کے مطابق، عالمی معاشی بے یقینی، افراطِ زر اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔