کوہستان کرپشن اسکینڈل: محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران معطل

06:33 PM, 16 May, 2025

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 40 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل میں محکمہ خزانہ کے مزید 10 افسران معطل کر دیے گئے ہیں۔ معطل ہونے والوں میں ایک گریڈ 18 اور 3 گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں، جب کہ گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کے ایک ملازم کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

سی اینڈ ڈبلیو اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کے دوران اب تک 19 سرکاری افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین کو معطل کیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل کی تحقیقات میں نئے اہم پہلو سامنے آ رہے ہیں، اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

یہ اسکینڈل 40 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ہے، جس میں حکومتی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے، اور صوبائی حکومت نے اس معاملے پر سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزیدخبریں