پاکستان مونو منٹ میں یوم تشکر کی تقریب

07:51 PM, 16 May, 2025

اسلام آباد: پاکستان مونومنٹ پر آج یومِ تشکر کی ایک پُروقار اور قومی جذبے سے لبریز تقریب جاری ہے، جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہیں۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروس چیفس بھی شریک ہیں، جن کی موجودگی اس اہم دن کی قومی افادیت کو اجاگر کرتی ہے۔ یومِ تشکر کی تقریب کا مقصد ملک کی کامیابیوں، قربانیوں اور قومی یکجہتی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

تقریب کے دوران ملی نغمے، خصوصی تقاریر، اور وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ 


تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، غیر ملکی مہمان، طلباء، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان مونومنٹ پر ہونے والی یہ تقریب قومی وحدت، عزم، اور ترقی کے عہد کی تجدید بن کر سامنے آئی ہے۔

مزیدخبریں